جعلی سرٹیفکیٹس پر 3پائلٹ فارغ کیے سیکریٹری دفاع

سابق صدر پرویز مشرف کا طیارہ اڑانے والاکیپٹن فہیم جعلی تعلیمی اسناد پر نکالے گئے


Sana News December 07, 2012
سابق صدر پرویز مشرف کا طیارہ اڑانے والاکیپٹن فہیم جعلی تعلیمی اسناد پر نکالے گئے .فائل فوٹو

سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) آصف یاسین نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی آمد ن کا 54 فیصد ایندھن پر خرچ ہو جاتا ہے، کم ایندھن خرچ کرنے والے جہاز لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین نے کہا کہ پی آئی اے کو مزید زوال سے بچانے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انھوں کہا کہ 3 پائلٹس کو جعلی سرٹیفکیٹس رکھنے پر نوکری سے فارغ کیا جا چکا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انھوں نے کہا کہ یہ پائلٹ کئی سال تک جعلی ڈگریوں کے باوجود جہاز چلاتے رہے ان میں سابق صدر مشرف کا پائلٹ بھی شامل تھا۔سابق صدر پرویز مشرف کا طیارہ اڑانے والاکیپٹن فہیم جعلی تعلیمی اسناد پر نکالے گئے پائلٹ میں شامل ہے،وہ 28 برسوں سے وی وی آئی پی پروازیں اڑا رہا تھا۔

تاہم انٹر سائنس کا سر ٹیفکیٹ جعلی ثابت پونے پر اسے فارغ کر دیا گیا۔کیپٹن فہیم جعلی تعلیمی اسناد پر پی آئی اے میں 28 سال سے طیارہ اڑا رہا تھا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے میں پائلٹ کیلیے تعلیمی قابلیت انٹر میڈیٹ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں