سابق ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن پیرمکرم امریکا میں گرفتار

آئندہ چند روز میں ایک اعلیٰ سطح کی ٹیم پیرمکرم کی حوالگی کے لیے بیرون ملک جارہی ہے


Qaiser Sherazi September 06, 2016
آئندہ چند روز میں ایک اعلیٰ سطح کی ٹیم پیرمکرم کی حوالگی کے لیے بیرون ملک جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے دورمیں پرنٹنگ کارپوریشن کے سابق ایم ڈی پیر مکرم الحق کو امریکا میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان کے خلاف احتساب عدالت راولپنڈی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے2ریفرنس زیر التوا ہیں، وہ ان دونوں ریفرنسوں میں نیب کو مطلوب تھے۔ نیب نے پیرمکرم الحق کو انٹرپول کی مدد سے ان کرپشن کیسوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ان کے خلاف زیر التوا دونوں ریفرنسوں کی مصدقہ نقول انٹرپول کے حوالے کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ آئندہ چند روز میں ایک اعلیٰ سطح کی ٹیم پیرمکرم کی حوالگی کے لیے بیرون ملک جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں