100 روپے والے انعامی بانڈز کی فروخت 3 ارب روپے سے بڑھ گئی

پہلی قرعہ اندازی 15 فروری کو کراچی میں ہوگی، بانڈ 14 دسمبر تک خریدے جاسکتے ہیں


Khabar Nigar December 08, 2012
اسٹیٹ بینک کے باہر اسٹوڈنٹ بانڈز کی بلیک میں فروخت جاری ہے۔ فوٹو: فائل

نیشنل سیونگز (قومی بچت) کی جانب سے متعارف کروائے گئے 100 روپے کے اسٹوڈنٹ ویلفیئر بانڈز کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

16 نومبر سے 5 دسمبر تک 3 ارب روپے سے زائد کے پرائز بانڈز کی فروخت ہوچکی ہے۔ بانڈز کی فروخت 14 دسمبر تک جاری رہے گی۔ پہلی قرعہ اندازی 15 فروری کو کراچی میں ہوگی۔

2

اسٹیٹ بینک کے باہر اسٹوڈنٹ بانڈز کی بلیک میں فروخت جاری ہے۔ ایجنٹ فی بانڈ 120 روپے کا فروخت کررہے ہیں۔ سرکاری طور پر فروخت بند ہونے سے کمیشن کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ نیشنل سیونگز ترجمان کے مطابق 100 روپے کے بانڈز کے ایک سال تک قابل واپس نہ ہونے کی اطلاعات میں صداقت نہیں ہے، بانڈ کسی بھی وقت واپس کیے جاسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں