پاک بھارت بہتر تعلقات فنکاروں کیلیے اچھی خبرہے امتیاز علی

سیاستدان نہیں ہوں، نئی فلم میں رنبیر کو ہیرو سائن کیا ہے، ڈائریکٹر رائٹر


Muhammad Javed Yousuf December 08, 2012
کھیل کے ساتھ فلم اور ٹی وی کے شعبوں میں بھی دونوں ممالک کے درمیان اشتراک ہوناچاہیے، امتیاز علی فوٹو: فائل

پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات دونوں ملکوں کے عوام اور فنکاروں کے لیے ایک اچھی خبرہے'دعا ہے کہ دوستی کا یہ رشتہ مزید مضبوط اورمستحکم ہو۔

ان خیالات کا اظہار بھارتی ڈائریکٹر رائٹر امتیاز علی نے ممبئی سے ٹیلی فون پر ''نمایندہ ایکسپریس'' سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امتیاز علی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت خطے میں انتہائی اہم حیثیت رکھتے ہیں جن کے درمیان تعلقات کا براہ راست اثر ان سب پر پڑتا ہے۔ موجودہ حالات میں جس تیزی سے تجارت' کھیل سمیت ہر شعبہ میں تعاون بڑھ رہا ہے اس سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے میں مثبت اثرات پڑینگے۔

ماہ رواں میں پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کے دورے پر آرہی ہے جس سے دونوں ممالک کی عوام کو طویل عرصہ بعد ایک اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ امتیاز علی نے کہا کہ کھیل کے ساتھ فلم اور ٹی وی کے شعبوں میں بھی دونوں ممالک کے درمیان اشتراک ہوناچاہیے، پاکستانی فنکار پہلے ہی بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں مگر اسی طرح بھارتی فنکاروں اور ڈائریکٹرز کو بھی پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

06

انھوں نے کہا کہ میں کوئی سیاستدان نہیں رائٹر ڈائریکٹر ہوں اورمیرا کام سلولائیڈ کے ذریعے عوام کو بہترین تفریح دینا ہے۔ان دنوں پروڈیوسر ساجدنڈیالوالہ کے ساتھ فلم کے پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوں جس میں رنبیر کپور کو ہیرو سائن کیا ہے اس فلم کی عکسبندی 2013ء میں ہی کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے رنبیرکپور کی طرف سے ڈیٹس ملنے کا انتظار ہے۔فلم میں ہیروئن کے حوالے سے کیے جانے والے سوال پر امتیاز علی نے کہا کہ یہ سب کے لیے سرپرائز ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں