پاکستانی فلموں میں بھی مہمان اداکاروں کا رحجان بڑھ گیا

’’لو میں گم ‘‘ کاٹائٹل سانگ جاوید شیخ، عائشہ عمر، ریشم، میرا ، مونا لیزااوردیگر پر فلمایاگیا


Javed Yousuf September 10, 2016
’’سو کروڑ‘‘ میں بشریٰ انصاری اورجان ریمبو سمیت بڑے اداکار بطور مہمان کام کرینگے ۔ فوٹو : فائل

فلموں میں معروف فنکاروں کو مہمان اداکار کے طور پر کاسٹ کرنے کا رحجان بڑھنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق فلمسازاور ہدایتکارکامیاب پبلسٹی اور باکس آفس پر فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے فلم ، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے معروف فنکاروں کو مہمان اداکار کے طورپر اپنی فلم کا حصہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ بالی ووڈ میں امیتابھ بچن کی سپرہٹ فلم ''نصیب''کے ایک گانے میں راج کپور،شمی کپور،رندھیر کپور، دھرمیندر، راجیش کھنہ، راکیش روشن اوردیگر نے مہمان اداکار کے طورپر انٹری دی۔شاہ رخ خان کی ''اوم شانتی اوم'' کے گانے ''دیوانگی '' میں 30 فنکارشامل تھے۔

پاکستانی فلموں میں بھی کسی حد تک یہ رواج چلتا رہا جس میں اقبال کشمیری کی فلم ''حسینوں کی بارات '' میںاس وقت کے تمام فنکاروں کو یکجا کیا گیا ۔ اداکارہ وہدایتکارہ ریما نے فلم ''لو میں گم '' کاٹائٹل سانگ جاوید شیخ، عائشہ عمر، ریشم، میرا ، مونا لیزا، امانت علی ، محب مرزا، آمنہ شیخ، ماریہ واسطی، اظفر رحمان، سلیم شیخ پر فلمایا گیا۔ ''ایکٹر ان لاء'' میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید مہمان اداکار ہیں جب کہ فلمساز خرم ریاض شیرازبھی فلم ''سو کروڑ'' میں بشری انصاری اور جان ریمبو کے علاوہ دیگر معروف فنکاروں کو مہمان اداکار کے طور پر کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں