رینٹل پاوراسکینڈلمختلف کمپنیوں سے ساڑھے 11 ارب کی ریکوری
واجب الادا رقوم کی ادائیگی جلد ممکن بنائی جائے،کئی ڈیفالٹرکمپنیوں کونوٹسز
نیب نے رینٹل پاورمنصوبوں میں اربوں کی کرپشن کی تحقیقات کے دوران مختلف کمپنیوں سے اب تک 11 ارب50 کروڑ سے زائد رقم کی ریکوریکرلی ہے اورکئی ایک ڈیفالٹرکمپنیوں کونوٹسزدیے گئے ہیں کہ وہ اپنے ذمے واجب الادا رقوم کی ادائیگی کوجلد سے جلد ممکن بنائیں۔
نیب ذرائع کے مطابق رینٹل پاورمنصوبوں میں مبینہ کرپشن کے الزام میںملوث راجا پرویزاشرف سمیت کسی کا نام بھی نیب نے خارج کرنے کے حوالے سے نیب کے ایگزیکٹیو بورڈکے اجلاس میں کوئی رپورٹ پیش نہیں کی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق رینٹل پاوراسکینڈل کیس میں کمپنیوں کوسپریم کورٹ کی جانب سے عملدرآمدکیس کی سماعت کے دوران احکامات کی روشنی میں واجب الادا رقوم کی ادائیگی کیلیے احکامات دیے جارہے ہیں ۔ترجمان نیب ظفراقبال نے کہا کہ نیب کیس میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جا رہی ہے ، کارکہ کمپنی کا معاہدہ سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیا تھا اس کے بعد نوٹس بھیج دیا ہے تحقیقات مکمل ہونے پر ذمے داروں کیخلاف ریفرنسز بھی دائرکیے جائینگے۔