بھارت میں خاتون پرتیزاب پھینکنے والے شخص کو سزائے موت

حکومتی اعداد وشمار کے مطابق ہرسال اس نوعیت کے سیکڑوں حملے ہوتے ہیں


Express Desk September 10, 2016
حکومتی اعداد وشمار کے مطابق ہرسال اس نوعیت کے سیکڑوں حملے ہوتے ہیں :فوٹو : فائل

شہر ممبئی میں ایک عدالت نے 3 سال پہلے ایک خاتون پر تیزاب پھینکنے والے ایک شخص کو موت کی سزا سنائی ہے، 23 سالہ پریتی راٹھی پر ایک وقت تیزاب پھینکا گیا تھا جب وہ نرس کی حیثیت سے انڈین نیوی میں شامل ہونے کے لیے دلی سے ممبئی پہنچی تھیں۔

ان کے پڑوسی انکور پنور کا کہنا ہے کہ انھوں نے پریتی راٹھی پر تیزاب اس لیے پھینکا تھا کیونکہ انھوں نے ان کا رشتہ مسترد کر دیا تھا۔ حالیہ عدالتی فیصلہ اس لیے اہم ہے کیونکہ اس سے پہلے اس نوعیت کے مقدمات میں معمولی سزائیں سنائی جاتی ہیں۔ 25 سالہ پنور کو منگل کے روز قتل اور دیگر جرائم میں سزا سنائی گئی تھی۔ امید ہے کہ وہ اپنی سزا کے خلاف ایک اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کریں گے۔ جمعرات کے روز عدالت نے قرار دیا کہ یہ جرم جرائم کی بہت ہی مخصوص کیٹیگری میں آتا ہے جس میں موت کی سزا دینا جائز ہے۔

پریتی راٹھی جنھیں 2 مئی 2013 کو ہونے والے تیزاب حملے سے پھیپھڑوں اور آنکھوں میں شدید زخم آئے تھے ایک ماہ بعد انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی وفات سے ایک ماہ بعد انڈیا کے سپریم کورٹ نے وفاقی اور ریاستی حکومتوں کو کہا تھا کہ تیزاب کی خریدوفروخت کا کوئی منظم نظام متعارف کرائیں۔

عدالت نے کہا تھا کہ تیزاب صرف ان افراد کو بیچا جائے جن کے پاس شناختی کارڈ موجود ہو۔ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی وسیع پیمانے پر اورآسانی سے دستیاب ہے ۔ حکومتی اعداد وشمار کے مطابق ہرسال اس نوعیت کے سیکڑوں حملے ہوتے ہیں لیکن اس شعبے میں کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں