متحدہ اپوزیشن نے رائیونڈ مارچ میں شرکت سے انکار کردیا

سیاسی جماعتوں نے پی ٹی آئی کی دعوت قبول نہ کی تو تحریک انصاف تن تنہاوفاقی حکومت کے خلاف رائیونڈمارچ کرے گی


Umair Ali Anjum September 10, 2016
عمران خان نے پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کے لیے پارٹی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کو ٹاسک دے دیا . فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی حکومت کے خلاف رائیونڈ مارچ میں متحدہ اپوزیشن نے شرکت سے انکارکردیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی،ق لیگ اورایم کیوایم نے پی ٹی آئی کے سربراہ کوواضح پیغام دیاہے کہ عمران خان نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بغیر احتجاج کافیصلہ کیا ہے تاہم یہ عمل اچھانہیں ہے ۔ اگر پی ٹی آئی کو وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانی تھی تواپوزیشن جماعتوں کااجلاس طلب کرکے تمام دوستوں کو اعتماد میں لینا ضروری تھا۔ اپوزیشن نے عمران خان سے اس بات پربھی گلہ کیا ہے کہ گھروں کے سامنے احتجاج اور دھرنے دینے کی روایت قائم نہ کی جائے،

ذرائع نے بتایاکہ تمام صورتحال کے پیش نظر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کے لیے پارٹی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کو ٹاسک دے دیا ہے۔ دونوں رہنما پیپلزپارٹی،ق لیگ سمیت دیگر پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کرکے انھیں احتجاج میں شرکت کی دعوت دیں گے اوران سے درخواست کی جائے گی کہ وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میں شرکت کریں تاکہ حکمران مسلم لیگ کی وفاقی حکومت اوروزیراعظم نوازشریف کے خلاف بھرپورطاقت کامظاہرہ کیا جاسکے۔ اگرسیاسی جماعتوں نے پی ٹی آئی کی دعوت قبول نہ کی تو تحریک انصاف تن تنہاوفاقی حکومت کے خلاف رائیونڈمارچ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں