سرائیکی صوبہ کمیشنپی پی کانوازشریف سے رابطے کافیصلہ

حکومت سرائیکی صوبے کے قیام کیلیے تمام جماعتوں سے مشاورت کرے گی،فیصل کریم کنڈی


Malik Manzoor Ahmed December 08, 2012
حکومت سرائیکی صوبے کے قیام کیلیے تمام جماعتوں سے مشاورت کرے گی،فیصل کریم کنڈی. فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کی قیادت نے سرائیکی صوبے کی تشکیل کیلیے قائم کردہ پارلیمانی کمیشن میں مسلم لیگ(ن)کے ارکان اسمبلی کوشامل کرنے کیلیے نوازشریف سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

پارلیمانی کمیشن اپنی مدت کی تکمیل پرتحلیل کر دیا گیاتھا،اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پارلیمانی کمیشن کے ارکان کی نامزدگی کانوٹیفکیشن مشاورت کے بعدکریںگی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن)نے اس پارلیمانی کمیشن کے قیام پرشدیدتحفظات کااظہارکرتے ہوئے اسے مستردکردیاتھا اوراحتجاجی طورپراسی کمیشن میں شمولیت اختیارنہیں کی تھی۔

11

ن لیگ کی قیادت کے کمیشن کے قیام اور دائرہ کارپربدستورشدیدتحفظات ہیں، لیگی قائدین نے کہاہے کہ کمیشن کوصرف پنجاب کی تعمیرکا مینڈیٹ نہ دیاجائے بلکہ چاروں صوبوں میں نئے صوبے قائم کرنے کامینڈیٹ کمیشن کودیاجائے اورنئے صوبے انتظامی بنیادوں پرقائم کیے جائیں۔

قائم مقام اسپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے''ایکسپریس''کے استفسار پربتایاکہ حکومت سرائیکی صوبے کے قیام کیلیے سنجیدہ ہے،تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ حکومت مشاورت کرے گی۔مسلم لیگ(ن)کے صدرنوازشریف سے بات کرنے میں کوئی حرج نہیں،یہ کمیشن جلددوبارہ کام شروع کردے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں