پنجاب میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

صوبے میں اے كیٹیگری میں 149 مساجد اور19 كھلے مقامات انتہائی حساس قراردیئے گئے ہیں۔


Bilal Ghori September 10, 2016
صوبے میں اے كیٹیگری میں 149 مساجد اور19 كھلے مقامات انتہائی حساس قراردیئے گئے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: وزارت داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں عید الاضحیٰ كے موقع پر دہشت گردی كے خطرے كے پیش نظر كومبنگ اورسرچ آپریشن جاری ركھنے كی ہدایت كی ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب نے عید الاضحیٰ پر دہشت گردی كے خطرے كے پیش سیكیورٹی كے خاطرخواہ انتطامات كرنے كی ہدایت كی ہے اور اس مقصد كے لیے حساس اضلاع میں مقامی پولیس كے علاوہ ایلیٹ فورس اور پولیس كانسٹیبلری كے جوانوں كو بھی تعینات كیا گیا ہے جب کہ سیكیورٹی انتظامات كے تحت مساجد اور كھلے مقامات جہاں عید كے اجتماعات منعقد كیے جائیں گئے انہیں بھی اے، بی اور سی كیٹیگری میں تقسیم كیا گیا ہے۔

ذرائع كا كہنا ہے كہ انٹیلی جنس شیرنگ رپورٹ كے مطابق اے كیٹیگری میں 149 مساجد اور19 كھلے مقامات انتہائی حساس قراردیئے گئے ہیں۔ لاہور شہر میں 3 ہزار سے زائد مقامات پر عید كے اجتماعات ہوں گے جن میں سے 640 مقامات حساس قرار دیئے گئے ہیں جب كہ گزشتہ چند روز سے صوبہ بھرمیں سرچ آپریشن اور كومبنگ آپریشن سے خاطرخواہ بہتری آرہی ہے۔

اس حوالے سے سیكرٹری داخلہ پنجاب میجر (ر) سلیمان اعظم كا كہنا ہے كہ قانون نافذ كرنے والے ادارے اور دیگر حساس اداروں كے ساتھ رابطے میں ہیں اور صوبہ بھر میں سیكیورٹی كے خاطرخواہ انتظامات كیے گئے ہیں۔ ان كا كہنا تھا كہ سرچ اور كومنبگ آپریشن كے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں اور سیكورٹی كے انتظامات میں بھی بہتر آرہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں