بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 68 واں یوم وفات آج منایا جا رہا ہے

بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں ملک بھر میں سیمینار، مذاکرے، جلسوں اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے


Express Desk September 11, 2016
قائداعظم محمد علی جنا ح ؒ 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا 68 واں یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

قائداعظم محمد علی جناح ؒ 25 دسمبر1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے، آپ ایک عظیم لیڈر تھے جن کی بے باک قیادت میں مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا، قائد اعظم پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے ۔ وہ11ستمبر 1948 کو وفات پا گئے تھے۔

بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں ملک بھر میں سیمینار، مذاکرے، جلسوں اور مختلف تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ایصال ثواب کے لیے مزار پر قرآن خوانی بھی منعقد ہوئی۔

کراچی میں گورنرسندھ عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزارقائد پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس کے علاوہ سندھ رینجرز کے ڈپٹی ڈی جی بریگیڈیئر اظہر سمیت دیگراہم شخصیات نے بھی مزارقائد پرحاضری دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں