وینس فیسٹیول ’’دی وومن ہولیفٹ ‘‘ نے میدان مارلیا

وینس فلم فیسٹیول میں فلپائنی فلم ’’دی وومن ہولیفٹ ‘‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ ’’گولڈن لائن‘‘حاصل کرلیا


Showbiz Desk September 12, 2016
فلم ایک اسکول ٹیچر کے گرد گھومتی ہے جسے ایک ناکردہ جرم کی سزا میں30 سال قیدگزارنا پڑتی ہے فوٹو : فائل

اٹلی کے شہر وینس ہونیوالے وینس فلم فیسٹیول میں فلپائنی فلم ''دی وومن ہولیفٹ '' نے بہترین فلم کا ایوارڈ ''گولڈن لائن''حاصل کرلیا۔

لاوڈیازکی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی یہ فلم ایک اسکول ٹیچر کے گرد گھومتی ہے جسے ایک ناکردہ جرم کی سزا میں30 سال قیدگزارنا پڑتی ہے اس فلم کے لیے گولڈن لائن ایوارڈ فلم کے ہدایتکار لاو ڈیاز نے وصول کیا ۔ اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ یہ فلم صدیوں کے سامراجی راج کے خلاف فلپائن کی جدو جہد کی عکاس ہے۔ یہ اعزاز میرے ملک، فلپائن کے باشندوں، ہماری جدو جہد، انسانیت کی جدو جہد کے لیے ہے۔فیسٹیول میں بہترین ہدایتکاری کا ایوارڈ روسی ہدایتکار اندریئی کونچالووسکی کو انکی ہولوکاسٹ پر مبنی فلم ''پیراڈائز''اور میکسیکو کے امات سکلانتے کو فلم ''دیہ انٹیمڈ'' کے لیے مشترکہ طور پردیاگیا۔

بہترین اداکار کا ایوارڈ ارجنٹائن کے آسکر مارٹینیز کو کامیڈی فلم ''ڈسٹنگوئشڈ سٹیزن'' جب کہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ امریکا کی ایما اسٹون کومیوزیکل فلم ''لا لا لینڈ'' کے لیے دیا گیا۔جرمن اداکارہ پولابیئرفلم فرانٹز پر بہترین نوجوان فنکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں جب کہ نواہ اپنم نے بہترین اسکرین پلے کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں