خواتین کے معاملے میں بھارتی ثقافت منافقانہ ہے ریچا چڈا

بھارت جہاں دیویوں کی پوجا کی جاتی ہے وہیں خواتین کو نظر اندازبھی کیا جاتا ہے، بھارتی اداکارہ


Showbiz Desk September 12, 2016
مردوں کو سکھایا جائے کہ انھیں خواتین کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے،گفتگو فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈا کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ سلوک کرنے کی بات آ ئے تو بھارتی دوہرا میعار رکھتے ہیں جو کہ منافقت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریچا چڈا کا کہنا ہے کہ ایک ایسا ملک جہاں دیویوں کی پوجا کی جاتی ہے وہیں خواتین کو نظر انداز بھی کیا جاتا ہے اور ایسا وہ بچپن سے دیکھ رہی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ بھارت ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں خواتین پر ان کے پیدا ہونے سے پہلے ہی ظلم شروع کر دیا جاتا ہے، ہماری ثقافت میں منافقت شامل ہے۔

ایک طرف ہم دیویوں کی پوجا کرتے ہیں اور دوسری جانب جب ہماری ماؤں، بیٹیوں، بہنوں اور بیویوں کی بات آتی ہے تو ہم ان کے ساتھ بالکل مختلف رویہ اختیار کرتے ہیں اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ مردوں کو سکھایا جائے کہ خواتین کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے، اس کے علاوہ لڑکیوں کو اتنا پر اعتماد بنائیں کہ وہ جو بھی اپنی زندگی میں حاصل کرنا چاہتی ہیں کرسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں