کراچی کی شارع فیصل پر رکشہ چلانے پر پابندی کا فیصلہ ایک ماہ کیلئے مؤخر

رکشے پر پابندی کا فیصلہ ایک ماہ کے لئے موخر کیا گیا ہے، ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ


ویب ڈیسک September 16, 2016
پیر سے شارع فیصل پر مال برادار گاڑیوں اور واٹرٹینکرز پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد ہوگا، ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ : فوٹو : فائل

QUETTA: شارع فیصل پر رکشہ چلانے پر پابندی کے فیصلے کو ایک ماہ کے لئے مؤخر کردیا گیا ہے تاہم مال بردار گاڑیوں اور واٹر ٹینکرز پر پابندی کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز ڈی آئی جی ٹریفک امیرشیخ نے کراچی کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل پر واٹر ٹینکرز، مال بردار گاڑیوں اور رکشے کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب رکشوں کو ایک ماہ مزید شارع فیصل پر چلنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور پابندی کا فیصلہ ایک ماہ تک مؤخر کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شارع فیصل پر واٹر ٹینکر، لوڈنگ گاڑیوں اور رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد

ڈی آئی جی ٹریفک امیرشیخ کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر شام کے اوقات میں ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور اس کی بڑی وجہ مال بردار گاڑیاں، واٹرٹینکرز اور رکشے ہیں اس لئے پیر سے شارع فیصل پر تینوں قسم کی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس پر سختی سے عملدرآمد ہوگا تاہم عوام کی پریشانی کے پیش نظر رکشے پر پابندی کا فیصلہ مؤخرکیا گیا ہے، ایک ماہ کے بعد رکشے شاہراہ پر چلنے کی پابندی ہوگی اور ایک ماہ کے عرصے میں رکشے پر پابندی کے حوالے سے عوامی رائے بھی طلب کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں