عیدمقابلہ فلم ’’ایکٹران لاء‘‘ باکس آفس پرپہلے نمبرپرآگئی

فلم کو نہ صرف ناقدین بلکہ عوام کی جانب سے انتہائی بہترین رسپانس ملا


نمرہ ملک September 17, 2016
پہلی بار سینما گھروں پر بلا شرکت غیرے پاکستانی فلموں کی حکمرانی رہی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: عید الاضحیٰ پر باکس آفس پر پاکستانی فلموں کا راج،رہاتین بڑی فلمیں ریلیز کے لیے پیش کی گئیں جن میں'زندگی کتنی حسین ہے'،'ایکٹر ان لا' اور 'جانان' شامل ہیں۔

عید پرسینما گھروں میں پاکستانی فلموں کا میلہ لگا رہا جس میں رومانس، ڈرامہ، طنزو مزاح گویا ہر موضوع پر فلم موجود تھی۔تینوں فلموں کو ہی عوام نے خوب سراہا لیکن باکس آفس کی دوڑ میں نبیل قریشی اور فضاعلی میرزا کی فلم''ایکٹر ان لاء'' دیگر دو فلموں پر سبقت لے گئی۔ فلم کو نہ صرف فلمی ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا بلکہ عوام کی جانب سے انتہائی بہترین رسپانس ملا اور اس کے شوز فل ہاؤس جارہے ہیں، نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی فلم کوبے حد مثبت رسپانس مل رہا ہے باکس آفس کی دوڑ میں دوسرے نمبر پرانجم شہزاد کی فلم''زندگی کتنی حسین ہے'' آئی ہے، جو رومانوی ڈرامہ ہے۔فلم 'جانان' فی الوقت تیسرے نمبر پر ہے لیکن فلم کو نوجوان بے حد پسند کررہے ہیں۔فلم ''جانان'' کو عالمی سطح خاص طور پر برطانیہ میں کافی مثبت رسپانس مل رہا ہے۔

باکس آفس نتائج سینما مالکان کی جانب سے دیے گئے اندازے کی بنیاد پر منحصر ہیں۔ جن میں عوامی رائے اور سوشل میڈیا کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔اس بار عید الاضحیٰ پر تایخی موقع ہے کہ فلمی صنعت کے احیاء کے بعد پہلی بار پاکستانی سینما گھروں پر بلا شرکت غیر پاکستانی فلموں کی حکمرانی رہی۔ تاہم ڈسٹریبیوٹرز بھی عید کے تین روز کے بزنس کے اعدادوشمار فراہم نہ کرسکے اور ایسا محسوس ہوا کہ دانستہ طور پر درست اعدادوشمار فراہم نہیں کیے جارہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں