رجنی کانت بیٹی سوندریا کی طلاق کے باعث پریشان

سوندیا نے ارب پتی شوہر اشوین سے علیحڈگی اور طلاق کی تصدیق بھی کردی ہے۔


Showbiz Desk September 18, 2016
سوندیا اور اشوین کے درمیان 2010 میں شادی ہوئی تھی، ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار رجنی کانت ان دنوں اپنی بیٹی ہدایت کارہ سوندریا کی طلاق کی وجہ سے پریشان ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کی بیٹی ہدایت کارہ سوندریا نے ٹویٹر پر بھارت کے ارب پتی صنعتکار اشوین سے علیحیدگی اور طلاق کی تصدیق کردی ہے۔



بالی ووڈ لائف کے مطابق سوندریا اور ان کے شوہر اشوین کے درمیان طلاق کے معاملات طے ہوگئے ہیں۔ اشوین اور سوندریا نے 2010 میں بھارتی ریاست چنائی میں اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا، ان کا ایک سال کا بیٹا بھی ہے۔ سوندریا پیشے کے اعتبار سے گرافک ڈیزا ئنر ہیں، انھوں نے اپنے والد کی فلم 'کبالی' میں گرافک ڈیزائنر جب کہ فلم 'کوچادیاں' میں ہدایت کاری کے فرائض بھی انجام دیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں