سندھ میں سرکاری ملازمتوں پرپابندی آج ختم ہونے کاامکان

سندھ کابینہ کی جانب سے ملازمتوں پرپابندی ہٹانے کی منظوری کے بعد سرکاری محکموں میں ملازمتوں کاعمل شروع ہوجائے گا۔


عبدالرزاق ابڑو September 19, 2016
سندھ کابینہ کی جانب سے ملازمتوں پرپابندی ہٹانے کی منظوری کے بعد سرکاری محکموں میں ملازمتوں کاعمل شروع ہوجائے گا۔ فوٹو : فائل

سندھ کابینہ کااجلاس آج (پیر کو)ہوگا،اجلاس میں صوبے میں سرکاری ملازمتوں پر عائدپابندی ختم کرنے کی منظوری دیے جانے کاامکان ہے۔

سندھ کابینہ کااجلاس وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کی زیر صدارت نیوسندھ سیکریٹریٹ میں صبح10 بجے ہوگا۔وزیر اعلیٰ سندھ اتوارکی شام دبئی سے واپس کراچی واپس پہنچ گئے ہیں۔ سندھ کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمتوں پر پابندی کے علاوہ دیگرامور پر بھی غورہوگا جن میں صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال اورسندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بعض اہم قانون سازی کے معاملات شامل ہیں۔

سندھ کابینہ کی جانب سے ملازمتوں پرپابندی ہٹانے کی منظوری کے بعد سرکاری محکموں میں ملازمتوں کاعمل شروع ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعدحال ہی میں حکومت سندھ نے سرکاری ملازمت کیلیے عمرکی حدمیں 15سال کی رعایت بھی دیدی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔