ایمی ایوارڈ شو کا میلہ ڈرامہ سیریل ’’گیم آف تھرونز‘‘ نے لوٹ لیا

سالانہ پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز میں مسلسل دوسرے سال ’گیم آف تھرونز‘ کو بہترین ٹی وی ڈرامہ سیریز قرار دیا گيا


ویب ڈیسک September 19, 2016
ایوارڈ کے لئے فیورٹ قرار دیئے جانے والے جان سنو اور ڈیرئین لینسٹر کوئی ایوارڈ اپنے نام نہ کرسکے : فوٹو : رائٹرز

GILGIT: ٹی وی ڈرامہ سیریز میں گیم آف تھرونز نے ایوارڈز کی تینوں اعلیٰ کیٹگریز میں کلین سویپ کرکے تاریخ رقم کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس کے مائکرو سوفٹ تھیٹر میں ٹی وی سیریز کے آسکرایوارڈز یعنی ایمی ایوارڈز کی 68 ویں پرائم ٹائم شو کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہالی ووڈ کے مشہور فلمی ستاروں کے علاوہ انگلش ڈرامہ سیریل کوانٹیکو میں اداکاری کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی شریک ہوئیں۔





تقریب میں ایوارڈز کا میلہ مشہور زمانہ ٹی وی سیریل گیم آف تھرونز نے لوٹ لیا۔ سالانہ پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز میں مسلسل دوسرے سال 'گیم آف تھرونز' کو بہترین ٹی وی ڈرامہ سیریز قرار دیا گيا بہترین ٹی وی سیریزقرار پانے والی ڈرامہ سیریل نے تینوں اعلیٰ ایوارڈز جیت کر ایمی کی تاریخ میں سب سے زیادہ 38 اعزازات حاصل کرنے کا منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ گیم آف تھرونز نے ٹیکنیکل کیٹگریز میں بھی 9 ایوارڈ جیتے۔





ڈرامے کے کردار جان سنو اور ٹیرئین لینسٹر ٹی وی ڈراموں کی دنیا میں لیجنڈ کردار بن چکے ہیں تاہم ایوارڈ کے لئے فیورٹ قرار دیئے جانے والے جان سنو اور ڈیرئین لینسٹر کوئی ایوارڈ اپنے نام نہ کرسکے۔





مزاح سے بھرپور کامیڈی سیریز ویپ کو بھی دوسری بار ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ ڈرامے میں امریکی صدر کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ جولیا لوئی ڈریفس کو بہترین مزاحیہ اداکارہ جب کہ مزاحیہ ڈرامہ ٹرانسپیرنٹ کے اداکار جیفری ٹیمبرکو بہترین مزاحیہ اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں