صدر زرداری اور آصفہ کی برمنگھم کے اسپتال میں ملالہ سے ملاقات

اس موقع پر صدر نے ملالہ یوسفزئی کو یقین دلایا کہ ان کا مشن پاکستان میں جاری رکھا جائے گا


Sana News December 09, 2012
صدر آصف زرداری اوران کی چھوٹی بیٹی آصفہ برطانوی شہر برمنگھم میںکوئین الزبتھ اسپتال میں ملالہ یوسف زئی کی عیادت کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

صدر مملکت آصف علی زرداری اور ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے برمنگھم کے اسپتال میں سوات کی بہادر بیٹی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

صدر آصف علی زرداری نے، جو کہ برطانیہ کے نجی دورے پر ہیں، آصفہ کے ساتھ کچھ دیر تک ملالہ یوسفزئی کے پاس رہے۔ اس موقع پرملالہ یوسفزئی نے صدر زرداری، پاکستانی حکومت اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صدر نے ملالہ یوسفزئی کو یقین دلایا کہ ان کا مشن پاکستان میں جاری رکھا جائے گا، ساری پاکستانی قوم ملالہ کی جرات اور بہادری پر فخر کرتی ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ ملالہ خون سے پیاسے دہشت گردوں کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوئی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم کا عزم بن کر ابھری۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں