مریخ پر جانے کے 100 خواہشمندوں میں ایک پاکستانی بھی شامل

پروجیکٹ کا نام مارس ون ہے، مریخ پر جا کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں، ریجنالڈ جارج


Monitoring Desk September 21, 2016
2 لاکھ امیدوار تھے، 2 سال بعد 100رہ گئے، 4 حتمی امیدواروں کیلیے مقابلہ اگلے سال ہوگا فوٹو؛فائل

مریخ پر جانے کیلیے پاکستانی نے ون وے ٹکٹ کٹوا لی، 2 لاکھ خواہشمندوں میں سے 100 کا انتخاب ہوا جس میں واحد پاکستانی ریجنالڈ جارج بھی شامل ہے، 4 حتمی خلا بازوں کیلیے مقابلہ آئندہ سال ہوگا۔

ریجنالڈ جارج نے ایک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ کا نام مارس ون ہے، اس کیلیے درخواستیں مانگی گئیں تو انھوں نے بھی درخواست دی، اس وقت دنیا بھر سے 2 لاکھ امیدوار تھے، 2 سال میں مختلف مراحل سے گزرتے گزرتے اب 100 امیدوار رہ گئے، وہ واحد پاکستانی ہیں اور آپ کی دعائیں ہوں گی تو وہ پہلے 4 میں بھی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے مشن کمانڈر ہوں گے اور پہلے انسان ہوں گے جو مریخ پر قدم رکھیں گے، اس وقت کوئی ایسا ذریعہ نہیں کہ کوئی مریخ سے واپس آ سکے، اس کو ہم ون وے ٹرپ کہتے ہیں، اس کا مطلب ہے جو وہاں جائے گا وہ واپس نہیں آئے گا، ریجنالڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ مریخ پر جا کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں