پاکستانی فلموں میں اسٹارکاسٹ کا رحجان ختم ہوگیا

عید پر فلموں کی کامیابی سے ٹی وی فنکاروں کی مقبولیت اور مانگ بڑھ گئی


Pervaiz Mazhar September 22, 2016
فلم میکرز نے اپنی فلموں میں نئے فنکاروں کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ فوٹو : فائل

پاکستانی فلموں میں اب اسٹار کاسٹ کا رجحان تقریبا ختم ہوچکا ہے فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد جب نئی فلموں کا آغاز ہوا تو ان میں بیشتر ٹیلی ویژن فنکاروں کو شامل کرکے فلمیں بنانے کا آغاز ہوا جسے فلم بینوں نے ایک نئے دور کا آغاز کہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

گزشتہ چند سالوں کے دوران متعدد ایسے فنکار فلموں کے ذریعہ سامنے آئے کہ جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر اور خاص طور سے بھارت میں انھیں بے حد پسند کیا گیا اور انھیں فلموں میں کاسٹ بھی کیا گیا ، گلوکار علی ظفر،اداکار فواد خان، مائرہ خان نے خاص طور سے شہرت حال کی ، جو ان دنوں بھارتی فلموں میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں عید الحضیٰ پر ٹیلی ویژن مے معروف اداکاروں کی فلموں کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد متعدد فلم میکر ٹی وی کے فنکاروں کے ساتھ نئے فنکاروں کے ساتھ فلمیں بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، جب کہ دوسری طرف متعدد بھارتی فنکاروں نے بھی پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے حال ہی میں ریلیز ہونی پاکستانی فلم ایکٹر ان لاء میں بھارتی اداکار اوم پوری نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کو ایک خوشگوار تجربہ قرار دیا اور آئندہ بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جب کہ ہدایت کا جمشید جان محمد کی نئی فلم میں بھارتی اداکار جیکی شروف نے بھی کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں