ہالی ووڈ بھی ڈونلڈ ٹرپ کے خلاف میدان میں آگیا

کیا ایسے شخص کو جوہری ہتھیار دینگے جسکے دستخط سے تباہی شروع ہو جائے، وڈیو


Showbiz Desk September 24, 2016
کیا ایسے شخص کو جوہری ہتھیار دینگے جسکے دستخط سے تباہی شروع ہو جائے، وڈیو۔ فوٹو: فائل

KARACHI: امریکا میں مختلف طبقات کے بعد ہالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں نے ایک وڈیو کے ذریعے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ امریکی صدارتی نامزدگی کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہ دیں۔

امریکا میں مختلف طبقات کے بعد ہالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں نے ایک وڈیو کے ذریعے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ امریکی صدارتی نامزدگی کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہ دیں۔

ہالی ووڈ فلم ''آئرن مین'' کے اداکار ڈان چیڈلے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست اور ڈرپوک کہا جو سماج کو مستقل نقصان پہنچا سکتا ہے، انھوں نے اس نقطے پر بھی زور کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی صدارتی ذمے داریاں سنبھالنے کے قابل نہیں ہیں۔ اداکاروں نے عوام سے یہ بھی التجا کی کہ یہ صرف ایک الیکشن نہیں بلکہ ملک کے لیے، دنیا کے لیے ایک اہم وقت ہے۔وڈیو میں اداکاروں نے عوام سے سب سے اہم سوال یہ کیا کہ کیا آپ ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں جوہری ہتھیار دیں گے جس کے دستخط سے تباہی شروع ہوجائے۔

واضح رہے کہ دو ماہ بعد نومبر 2016 میں امریکا کے صدارتی الیکشنز ہونے والے ہیں اور اس ہی دوران ہولی وڈ اداکاروں نے اس امید پر کہ لوگ سوچ سمجھ کر ووٹ دیں گے، مسلم مخالف ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اور یہ وڈیو جاری کی ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں