بھارت نے کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اُڑی ڈرامہ رچایا فنکار

بھارت کوجارحیت پر ایساسبق سکھائیں گے جو نسلیں یاد رکھیں گی


Online September 24, 2016
بھارت کوجارحیت پر ایساسبق سکھائیں گے جو نسلیں یاد رکھیں گی۔ فوٹو: فائل

SUNDERLAND: پاکستانی شوبز حلقوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں زارا اکبر ثنا فرازنہ تھیم نرگس صائم علی ماہ نور امان اللہ ا فتخار ٹھاکر عارف لوہار احسن خان شامل خان رابی پیر زادہ عینی طاہرہ میگھا نسیم وکی اکرم اداس عابد کشمیری سخاوت ناز لیلی میرا ریشم قسمت بیگ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ اڑی حملہ بھارت کا خود ساختہ ڈرامہ ہے اور بھارت جنون کی حد تک انتہا پسندی کی تمام حدیں پار کر چکا ہے۔

کشمیر میں بھارتی وحشیانہ مظالم پچھلے 50 سال سے جاری ہیں اور اس پچھلے 2 ماہ سے کشمیریوں پر ظلم پہاڑ توڑ کر سیکڑوں کشمیریوں کو شہید کرنے کے ساتھ ماورائے عدالت قتل پوری وادی میں کرفیو لگا کر کشمیریوں کو ان کے حقوق روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور بھارت نے عالمی دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے اڑی واقعہ کا ڈرامہ رچایا ہے مگر اس میں بھارت کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا فنکاروں نے کہا کہ اگر بھارت نے کوئی جارحانہ قدم اٹھایا تو ہم پاک فوج کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہونگے اور بے قرار ہے کہ دشمن کو ایسا سبق سکھائیں کہ اس کی آئندہ آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں