آئی ایم ایف کے سابق سربراہ اسٹراس کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا

ڈومینک اسٹراس کاہن جنسی اسکینڈل کی وجہ سے اپنی ملازمت سے بھی گئے اورواقعے کے6ماہ بعدان کی اہلیہ نے ان سے طلاق لے


Express Desk December 10, 2012
ڈومینک اسٹراس کاہن جنسی اسکینڈل کی وجہ سے اپنی ملازمت سے بھی گئے اورواقعے کے6ماہ بعدان کی اہلیہ نے ان سے طلاق لے۔ فوٹو : فائل

عالمی مالیاتی فنڈکے سابق سربراہ ڈومینک اسٹراس کاہن کی نیویارک ہوٹل کی ایک ملازمہ سے جنسی اسکینڈل کاتصفیہ بہت قریب ہے دونوں فریقین نے آئوٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کافیصلہ کیا ہے ۔

اسٹراس کے وکیل نے بتایاہے کہ ان کے موکل اورجنسی طورپرہراساں کرنے کادعویٰ کرنے والی ہوٹل ملازمہ ڈیلومیں ڈیل ہونے والی ہے،سول کورٹ کے ٹرائل اورعدالت کی جانب سے بڑامعاوضہ طے کرنے سے بچنے کیلیے اسٹراس ڈیلوکو6ملین امریکی ڈالرزکاہرجانہ اداکرینگے۔اسٹراس کے وکیل کاکہناہے کہ اس سلسلے میں دونوں فریقین میں بات جیت جاری ہے اور امیدہے کہ دونوں کے درمیان یہ ڈیل طے پاجائے گی۔ادھرآن لائن کے مطابق ڈومینک اسٹراس کاہن ابھی جنسی اسکینڈل سے مکمل جان نہیں چھڑاپائے ہیں کہ فرانسیسی میڈیا میں موصوف کے ایک مراکشی حسینہ کی زلفوں کے اسیرہونے کے چرچے شروع ہوگئے ہیں۔

ڈومینک اسٹراس کاہن جنسی اسکینڈل کی وجہ سے اپنی ملازمت سے بھی گئے اورواقعے کے6ماہ بعدان کی اہلیہ نے ان سے طلاق لے لی،ان کی نئی محبوبہ مریم پیرس کے مومپیلیا لٹریچر کالج کی فارغ التحصیل ہیں وہ سرکاری چینلزپرمشتمل فرانس کے ٹیلی ویژن میڈیاگروپ میں ڈائریکٹر کمیونیکشن کے طورپرخدمات سرانجام دے رہی ہیں وہ ان چینلز کے سوشل میڈیااکائونٹس کی نگران ہیں،45سالہ مریم بھی اپنے شوہر سے طلاق لے چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں