انتہا پسند ہندوؤں کی دھمکی شفقت امانت کا بنگلور میں شو ملتوی

شو کل ہوناتھا، وی ایچ پی بجرنگ دل کے احتجاج پر ایک ہفتہ کیلیے ملتوی کیا گیا، پولیس


Showbiz Desk September 29, 2016
امانت علی خان کا شو ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے معروف گلوکار شفقت امانت علی کا شوانتہا پسند ہندو تنظیموں بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشدکی دھمکیوں پر احتجاج پر ملتوی کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شفقت امانت علی کا شو 30 ستمبر کو جمعہ کے روز بنگلور شہر کے فورم مال میں ہوناتھا مگر وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کی طرف سے اڈوگوڈی پولیس اسٹیشن میں اس شو کو روکنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

اس سلسلے میں وی ایچ پی کے ریجنل کنوینئر سوریا نارائن نے کہا ہے کہ ان حالات میں جب بھارتی فوجی مارے جارہے ہوں تو پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں پرفارم کرنے کی اجازت دینا مناسب نہیں اور اگر انتظامیہ کی طرف سے اجازت دیدی گئی تو ہم اسے روک دیں گے ادھر پولیس نے کہا ہے کہ امانت علی خان کا شو ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں