شکیل صدیقی اور رؤف لالہ نے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کرلیا

انڈیا میں ہمیشہ عزت ملی، چند انتہا پسند پاکستانی فنکاروں کا وہاں کام کرنا پسند نہیں کرتے


Cultural Reporter September 30, 2016
کراچی میں تھیٹر ہماری اولین ترجیح رہی ہے، اب اپنے ملک میں رہ کرکام کرینگے۔ فوٹو: فائل

بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو ملنے والی دھمیکوں کے بعد معروف کامیڈین شکیل صدیقی اور رؤف لالہ جو بھارتی ٹی وی چینل سے کامیڈی شو کررہے تھے نے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

دونوں فنکاروں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نے ہمیں انڈیا میں ہمیشہ عزت ملی وہاں کے فنکاروں نے ہمیشہ ہمارے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا، لیکن چند انتہا پسند لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستانی فنکار ان کے ملک میں کام کریں۔

پاکستان اور بھارت کے فنکاروں کے درمیان کسی قسم کے کوئی اختلافات نہیں ہیں ہم مزید کام کرنا چاہتے ہیں لیکن فی الحال حالات ایسے نہیں ہیں،انھوں نے کہا کراچی میں تھیٹر ہماری اولین ترجیح رہی ہے اب اپنے ملک میں رہ کر تھیٹر کریں گے۔

کراچی کے عوام کو ہم پہلے بھی یقین دہانی کراچکے ہیں کہ ہمیشہ ان کو بہترین تفریح فراہم کرتے رہیں گے آنے والے دنوں ہم اچھا اور معیاری تھیٹر پیش کرنی کی کوششیں جاری رکھیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں