رائیونڈ مارچ سے 10ارب کا نقصان پہنچا زعیم قادری

عمران نے سرکس کیا، ترجمان پنجاب حکومت، اسلام آباد بند نہیں ہوگا، رانا ثنا


این این آئی October 01, 2016
عمران خان پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی روکنا چاہتے ہیں، رانا ثناء اللہ۔ فوٹو:فائل

BAHAWALPUR: پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان حکومت اور ملکی اداروں کی توجہ کنٹرول لائن سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اﷲ نے کہاہے کہ عمران خان نے اسلام آباد بند کرنے کی بات کی ہے لیکن ان کو رسوائی ہوگی،عمران خان پورا زورلگا کر بھی 20 ہزار لوگ اکٹھے کرسکے لاہوریوں نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

عمران خان کے رائیونڈ مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک ریلیشنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ عمران دھرنا دیں لیکن قوم کو تقسیم نہ کریں، گالی گلوچ اور گھروں کا گھیراؤ کر کے اپنی جماعت کو شدت پسند تنظیم میں تبدیل نہ کریں، قوم آپ کومستردکرچکی ہے۔ انھوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سرکس کیلیے7ہزار پو لیس افسران و اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں، 200گاڑیاں، 32 جیمرزدیے گئے اور پولیس کے 3حصار پر مشتمل سیکیورٹی دی گئی۔

مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق رانا ثنا نے کہا کہ عمران خان کی جرات نہیں کہ وہ اسلام آباد کو بند کراسکیں ،ان کو الیکشن 2018 کا انتظار کرنا چاہیے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہاکہ عمران خان پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی روکنا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوگا۔ میں نے عمران خان کو چیلنج کیا تھا کہ دولاکھ لوگوں کو بھی اکٹھا کرلیں گے تو مان لوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں