پاکستانی نژاد امریکی تاجر نے سعودی شہزادے کا مہنگا ترین ہوٹل خرید لیا

شاہد خان نے سعودی شہزادے شاہ ولید بن طلال کا فورسیزن ہوٹل 17 ارب 80 کروڑ روپے میں خریدا۔


ویب ڈیسک October 02, 2016
شاہد خان نے سعودی شہزادے شاہ ولید بن طلال کا فورسیزن ہوٹل 17 ارب 80 کروڑ روپے میں خریدا۔۔ فوٹو: فائل

GILGIT: پاکستانی نژاد امریکی تاجر شاہد خان کی کمپنی نے سعودی عرب کے شہزادے ولید بن طلال سے دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک خرید لیا ہے اور یہ سودا 22 کروڑ 50 لاکھ کینیڈین ڈالر میں طے پایا ہے جس کی مالیت 17 ارب 80 کروڑ پاکستانی روپے کے بنتی ہے۔

پاکستان میں پیدا ہونے والے امریکی تاجر شاہد خان فلیکس این گیٹ آٹو پارٹس کمپنی کے مالک اور انگلش پریمیئر لیگ کلب فلہیم کے مالک بھی ہیں اور اب انہوں نے سعودی ارب پتی شہزادے ولید بن طلال سے قیمتی ہوٹل خرید لیا۔ شاہ سعود کی کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے مطابق چار سال قبل یہ ہوٹل 20 کروڑ کینیڈین ڈالر میں خریدا گیا تھا اور اس عرصے میں ایک کروڑ 70 لاکھ کینیڈین ڈالر کا منافع بھی کمایا گیا۔ اس ہوٹل کا نام فور سیزن ہے جو کینیڈا ہے جسے دنیا کے مشہور ترین ہوٹلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔



سعودی شہزادے کے مطابق یہ سودا کے ایچ سی کی سرمایہ کاری کی ایک اور کامیاب مثال ہے، ہمیں یہ ہوٹل شاہد خان کے حوالے کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے جو فور سیزن ہوٹلوں کے انتظام میں خاص شہرت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ ولید دنیا کے امیر ترین اور ذہین سرمایہ کار اور تاجر تصور کئے جاتے ہیں۔ وہ کے ایچ سی کے 95 فیصد حصص کے مالک ہیں اور یورو ڈزنی تھیم پارک، ایپل، نیوز کارپوریشن اور سٹی بینک میں کثیر سرمایہ لگاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں کئی لگژری ہوٹل کے مالک بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں