عالمی میڈیا نے جھوٹ کا پول کھول دیا سرجیکل اسٹرائیک کے کوئی آثار نظرنہیں آئے سی این این

برطانوی اخبار ڈپلومیٹ نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کی صلاحیت پرسوالات کر دیے اور بھارت کے جھوٹ سے پردہ اٹھا دیا۔


Monitoring Desk October 04, 2016
برطانوی اخبار ڈپلومیٹ نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کی صلاحیت پرسوالات کر دیے اور بھارت کے جھوٹ سے پردہ اٹھا دیا۔:فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سرجیکل اسٹرائیک کاجھوٹا دعویٰ کرنے والابھارت اپنے ہی جال میں پھنس گیا جہاں عالمی میڈیا نے بھی جھوٹ کا پول کھول دیا۔

امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق بھارت نے جس جگہ سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا وہاں اس کے کوئی آثارنظرنہیں آئے، وہاں اسکول کھلے ہوئے ہیں اورزندگی معمول کے مطابق ہے، وہاں اداسی اورتعزیت کاماحول نہیں ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے نمائندوں نے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ آزاد کشمیر کے ان مقامات کے رہائشیوں کے انٹرویو کیے، جہاں بھارت نے جمعرات کو سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا دعوی کیا تھا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق اس رات شدید فائرنگ ہوئی لیکن انھیں وہاں ایسا کچھ نظر یا سنائی نہیں دیا جس سے بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعو یٰ سچا ثابت ہوتا ہو۔بھمبر کے رہائشی نے نیویارک ٹائمز کے نمائندوں کو بتایا بھارت جھوٹ بول رہا ہے، بھارتی فوجی اہلکاروں نے اس دن لائن آف کنٹرول پار نہیں کی، وہ اپنی چوکیوں سے کبھی نہیں نکلتے۔

بھارتی چوکیوں سے 2 کلومیٹر کے فاصلے پر موجودگھر کے مکینوں سے جب برطانوی نشریاتی ادارے کے نمائندوں نے سوال پوچھا توان کا کہنا تھا کیسی سرجیکل اسٹرائیک؟ اس دن بس معمول سے زیادہ فائرنگ ہوئی تھی۔ برطانوی اخبار ڈپلومیٹ نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کی صلاحیت پرسوالات کر دیے اور بھارت کے جھوٹ سے پردہ اٹھا دیا۔

واضح رہے مودی سرکارنے اس جگہ 47 افراد مارنے کادعویٰ کیا تھا ، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق فوجی نقل وحرکت نہیں دیکھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں