442 اراکان پارلیمنٹ اثاثوں کی تفصیل جمع کرانے میں ناکام

وزیراعظم نوازشریف، چیئرمین سینیٹ رضاربانی سمیت 720 ارکان نے تفصیلات جمع کروادیں


ملک سعید اعوان October 05, 2016
15 اکتوبر تک تفصیلات نہ دینے والوں کی رکنیت معطل ہوجائے گی، ذرائع الیکشن کمیشن۔ فوٹو؛ فائل

الیکشن کمیشن کوارکان پارلیمنٹ کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ گزرنے کے 3 بعد تک 442 ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ 15اکتوبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوںکی رکنیت معطل ہوجائیگی۔

وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین سینیٹ رضاربانی، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مولانافضل الرحمن، شاہ محمود قریشی، راجہ ظفرا لحق سمیت720اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروادی ہیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو 1174ارکان میں سے442ارکان پارلیمنٹ نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پر اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کے نام میڈیا پرجاری کرنے کے حوالے سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے جسکی وجہ سے 30 ستمبرکو اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانیوالوں کے نام جاری کرنیکے بعد الیکشن کمیشن دوبارہ میڈیا کو اس حوالے سے مزید معلومات نہیں دے پا رہا اوراس حوالے سے ابھی تک الیکشن کمیشن یہ بھی فیصلہ نہیں کرسکاکہ اثاثوں کی تفصیلا ت جمع کرانیوالے ارکان کے نام میڈیا کوجاری کیے جائیں یا نہیں۔

15 اکتوبر تک اثاثوںکی تفصیلات جمع نہ کرانیوالے اراکین کی رکنیت معطل کردی جائیگی جو اثاثوں کی تفصیلا ت کمیشن کوجمع کرانے تک معطل رہے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں