پاک بھارت کشیدگی پر سوال گلزار نے صحافی کو جھاڑ دیا

شادی کی تقریب میں فرنٹیئر پربات کریں تو کیسا لگے گا، گلزارتقریب چھوڑ کر چلے گئے


Showbiz Desk October 06, 2016
صحافی نے گلزار سے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے سوال کیا تو بھارت شاعرآگ بگولہ ہو گئے۔ فوٹو: فائل

DUBAI: جنگی جنون میں مبتلا صحافی کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے سوال پرمعروف بھارتی شاعر گلزاراسے جھاڑ پلا کر تقریب سے چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انیمیٹڈ فلم ''مٹو پتلو کنگ آف کنگز'' کے میوزک لانچنگ تقریب کے دوران ایک صحافی نے گلزار سے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے سوال کیا تو بھارت شاعرآگ بگولہ ہو گئے اور صحافی کو خوب جھاڑ پلا دی۔ انھوں نے جواب میں کہا کہ کیا یہ سوال تقریب سے مطابقت رکھتا ہے ؟ فوجیوں پر نہیں بلکہ تقریب سے متعلق سوال کریں؟

گلزار نے استفسار کیا کہ آپ اگر شادی میں جائیں اور بات فرنٹیئر کی کرنے لگیں ،کیا یہ ٹھیک لگے گا ؟۔ اور اس کے بعد تقریب سے اٹھ کرچلے گئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں