بھارتی فوج منظم طریقے سے کشمیریوں کو سزا دے رہی ہے واشنگٹن ٹائمز

کسی اور ملک میں ایسا ہوتا تو عالمی برادری کبھی بھی چپ نہ رہتی ، یہاں خاموش ہے۔


Monitoring Desk October 11, 2016
کسی اور ملک میں ایسا ہوتا تو عالمی برادری کبھی بھی چپ نہ رہتی ، یہاں خاموش ہے فوٹو: فائل)

KARACHI: سری نگر میں بھارتی فوج کی بربریت اورمظالم جاری ہیں، نوجوان تو ایک طرف بھارتی افواج نے بچوں کو بھی نہیں چھوڑا۔

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق یہ بھارتی تاریخ کا سب سے بڑا کریک ڈاؤن ہے جس میں اب تک سیکڑوں لوگ شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں، بھارتی فوج منظم طریقے سے عوام کو سزا دے رہی ہے، کسی اور ملک میں ایسا ہوتا تو عالمی برادری کبھی بھی چپ نہ رہتی لیکن کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کا سسلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 110 کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں