برطانیہ میں بغیر ڈرائیور گاڑی کا آزمائشی سفر کامیاب

دو دروازوں والی اس چھوٹی سی کار جسے آکسفورڈ یونیورسٹی کے روبوٹک ڈیپارٹمنٹ نے بنایا ہے


Showbiz Desk October 12, 2016
آزمائشی سفر کے دوران گاڑی سڑک پر موجود رکاوٹوں اور دوسری ٹریفک سے گزر کر کامیابی کے ساتھ اپنی منزل پر پہنچی۔ فوٹو: اے ایف پی

برطانیہ میں مسافروں سمیت بغیر ڈرائیور چلنے گاڑی نے اپنا پہلا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل کرلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ برطانوی سرزمین پر ایک ٹیکسی کار بغیر کسی ڈرائیور کے مسافروں کو لے کر اپنی منزل پر پہنچی۔



دو دروازوں والی اس چھوٹی سی کار جسے آکسفورڈ یونیورسٹی کے روبوٹک ڈیپارٹمنٹ نے بنایا ہے میں ملٹن کینائس کے شہر میں دو مسافروں نے پہلا آزمائشی سفر کیا۔



ماہرین کے مطابق اس آزمائشی سفر کے دوران گاڑی نے خود میں نصب سنسرز اور کمپیوٹر کی مدد سے سڑک پر موجود رکاوٹوں اور دوسری ٹریفک سے گزر کر کامیابی کے ساتھ اپنی منزل پر پہنچی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں