محرم پر بدامنی کا بھارتی منصوبہ ناکام 20 افراد گرفتار

بلوچستان میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،مشتبہ افرادافغان سرحد سے گرفتار ہوئے، کمشنر کوئٹہ


Online October 12, 2016
ممکنہ خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جارہے ہیں، ڈی آئی جی کوئٹہ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

سیکیورٹی اداروں نے بھارت کی جانب سے بلوچستان میں بدامنی کا ایک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پاک افغان بارڈر کے قریب سے 20مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اورپاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں میں دہشت گردی کاخطرہ بڑھ گیا ہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق ممکنہ خطرات کے پیش نظرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جارہے ہیں۔

ادھر کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجدعلی خان نے بتایا انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر پاک افغان بارڈرکے قریب سے 15 سے20 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں