کراچی کے علاقے ملیر سے اسکول کی 3 طالبات لاپتا

بچیاں نویں جماعت کی طالبات ہیں جنہیں صبح اسکول چھوڑا اور پھر وہ واپس نہیں آئیں، والدین کا مؤقف


ویب ڈیسک October 15, 2016
بچیاں نویں جماعت کی طالبات ہیں جنہیں صبح اسکول چھوڑا اور پھر وہ واپس نہیں آئیں، والدین کا مؤقف، فوٹو؛ فائل

GILGIT: ملیر کے علاقے سعود آباد سے اسکول کی 3 طالبات لاپتا ہوگئیں جن کی بازیابی کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں 3 لڑکیاں لاپتا ہوگئیں جو نویں جماعت کی طالبات ہیں۔ والدین کے مطابق بچیوں کو صبح اسکول چھوڑا جس کے بعد وہ واپس نہیں آئیں، اسکول سے پتا کرنے پر پتا چلا کہ اسکول میں ان کی کوئی حاضری نہیں لگی۔

پولیس کے مطابق والدین نے بچیوں کی گمشدگی کی درخواست دی جس کے بعد اسکول سے پتا کرنے پر ان کی عدم حاضری کا بتایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ جو بچیاں لاپتا ہوئی ہیں ان میں اقرا، بسمہ اور رابعہ شامل ہیں جن کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مقدمے میں اغوا کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کےمطابق لاپتا ہونے والی بچیوں میں سے ایک کے پاس موبائل فون ہے جسے ٹریس کرنے پر بذرٹا لائن کی لوکیشن سامنے آئی ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بچیوں کے لاپتا ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں