نتائج میں غلطیوں پر لاہور انٹربورڈ کے چیرمین کنٹرولر اور سیکریٹری کی تبدیلی کا فیصلہ

2 دنوں میں 14 ہزار سے زائد امیدواران نے ری چیكنگ كی درخواستیں بورڈآفس میں جمع كرائی ہیں۔


Yousuf Abbasi October 15, 2016
2 دنوں میں 14 ہزار سے زائد امیدواران نے ری چیكنگ كی درخواستیں بورڈآفس میں جمع كرائی ہیں۔ فوٹو؛ فائل

PESHAWAR/ ISLAMABAD/ KARACHI: فرسٹ ایئر كے نتائج میں غفلت برتنے پر لاہور ثانوی تعلیمی بورڈ كے چیئرمین، كنٹرولر امتحانات اور سیكرٹری كو تبدیل كرنے كا فیصلہ كرلیا گیا۔

باوثوق ذرائع نے مزید بتایا ہے كہ حكومتی سطح پر فرسٹ ایئر سالانہ امتحانات 2016 كے نتائج پر ہزاروں امیدواران كی جانب سے پیپر ماركنگ پر ابہام پائے جانے پربورڈ انتظامیہ پر الزامات عائد كیے گئے ہیں اور اس ضمن میں یہ بھی علم میں آیا ہے كہ چیئرمین بورڈ لاہور سمیت دیگر بورڈز كے چیئرمین فرسٹ ایئر كے نتائج اور پیپر ماركنگ كی مانیٹرنگ كرنے كے بجائے ایك سیاحتی مقام پر 7 دن كے دورے پر رہے جب كہ اس دوران تمام انتظامی دیگر افسران نے ہفتہ وار چھٹی كے علاوہ بھی پیپر ماركنگ سینٹرز كی مانیٹرنگ میں انتہائی غفلت برتی جس كے نتیجے میں نتائج پر امیدواران كی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

امیدواران كے اعتراضات ان كی ری چیكنگ یا ری اكاونٹنگ كے بعد بھی دور كیے جاسكیں گئے تاہم ذمہ داریوں میں غفلت برتنے پر چیئرمین ،كنٹرولر اور سیكرٹری كو تبدیل كرنے كا فیصلہ كرلیاگیا ہے اس ضمن میں جلد ہی احكامات جاری ہونے كے قوی امكانات ہیں۔

واضح رہے كہ صرف 2 دنوں میں 14 ہزار سے زائد امیدواران نے ری چیكنگ كی درخواستیں بورڈ آفس میں جمع كرائی ہیں جس كے لیے ان كے پاس 25 اكتوبر تك كا وقت ہے ایك محتاط اندازے كے مطابق 50 ہزار سے زائد امیدوار درخواست گزار بن جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں