عاشورہ ہفتہ وارافراط زر کی شرح میں 014 فیصد اضافہ

ٹماٹر57 ، مرغی 152 اور دال چنا کی اوسط قیمت 162روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی


Business Desk October 16, 2016
ایل پی جی، آٹا، پیاز و سرخ مرچ کے دام بھی بڑھے، 10 اشیا کے نرخ کم ہوئے، پی بی ایس۔ فوٹو: فائل

عاشورہ کے موقع پر ٹماٹر، چکن اور دال چنا سمیت بعض اشیا کی طلب بڑھنے کے نتیجے میں افراط زر کی شرح گزشتہ ہفتے 0.14 فیصدبڑھ گئی۔

پاکستان بیورو شماریات کے مطابق 13 اکتوبر 2016 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمتیں ملک میں اوسطاً 6.36 فیصد، زندہ مرغی کی 3.12 فیصد اور دال چنا کی 1.42فیصد بڑھیں، دال چنا کی قیمت تو بعض شہروں میں 180 روپے تک پہنچ گئی اور کچھ میں 185 روپے فی کلو تک پہنچ گئی.

گزشتہ ہفتے ملک میں ٹماٹر 53.91 روپے سے بڑھ کر اوسطاً 57.34 روپے فی کلو دستیاب رہا، زندہ مرغی کی قیمت 147.01 روپے سے بڑھ کر 151.59 روپے فی کلو گرام اور دال چنا کی 159.67 روپے سے بڑھ کر 161.93 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 33.02 فیصد زیادہ ہے.

اس دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 0.69 فیصد، گندم0.56 فیصد، آٹا0.42 فیصد، گڑ0.36 فیصد، بکرے کا گوشت 0.23 فیصد، کیلے0.12 فیصد، پیاز0.10 فیصد اور سرخ مرچ پسی ہوئی کھلی 0.06 فیصد مہنگی ہوئی تاہم گزشتہ ہفتے 10اشیا کے نرخ کم بھی ہوئی مگر یہ کمی نسبتاً محدود رہی، ان اشیا میں آلو1.78 فیصد، لہسن0.96 فیصد، چینی0.93 فیصد، اری 6چاول0.60 فیصد، دال مونگ0.52 فیصد، انڈے0.44 فیصد، ویجیٹبیل گھی (کھلا/تھیلی) 0.26 فیصد، دال ماش 0.23 فیصد،باسمتی ٹوٹا چاول 0.18 فیصد اور دال مسور0.03 فیصد سستی ہو گئی.

گزشتہ اشیا 32اشیا کے نرخ برقرار رہے۔ بیورو شماریات کے مطابق 12ہزار تک کمانے والوں کے لیے مہنگائی میں 0.13فیصد، 35ہزار روپے تک کمانے والوں کے لیے 0.14فیصد اور 35 ہزار سے زائد کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 1.52 فیصد بڑھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں