بھارت سرجیکل اسٹرائیک ثابت نہ کر سکا کبوتر پکڑنا شروع کر دیے

سرحدپار سے آنیوالے کبوتروں پر نظر رکھنے کیلیے خصوصی دستے تشکیل، ابتک 153 پکڑ لیے


Online October 16, 2016
پاکستان کی طرف سے سرحد عبور کر کے آنے والے کبوتروں کو پکڑ کر ان کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

بھارت سرجیکل اسٹرائیک تو ثابت نہ کر سکاتاہم اس نے بڑے پیمانے پر کبوتروں کی گرفتاریاں شروع کر دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پاکستان کی طرف سے سرحدپار کر کے آنے والے کبوتروں پر نظر رکھنے کیلیے خصوصی دستے تشکیل دیدیے۔ بھارتی انٹیلیجنس حکام کو خدشہ ہے کہ کبوتروں کے ذریعے پاکستان جاسوسی کا کام لے رہا ہے اور اہم معلومات کا تبادلہ کبوتروں کے ذریعے ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کی طرف سے سرحد عبور کر کے آنے والے کبوتروں کو پکڑ کر ان کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔ سرحد کے قریبی دیہات میں خاص طور پر کبوتروں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ بھارتی حکام ابتک 153کبوتر گرفتار کر چکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں