پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں اعلیٰ بھارتی حکام

بھارت پاکستان سے کوئی ایسا تصادم نہیں چاہتا جو ہماری ترقی کے راستے میںرکاوٹ کاسبب بنے


این این آئی October 16, 2016
پاکستان کے ساتھ کوئی ایسا تصادم نہیں چاہتا جو اس کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ بنے، بھارتی اہلکار۔ فوٹو: فائل

2 اعلیٰ بھارتی حکومتی اہلکاروں نے کہا ہے کہ نئی دہلی ملکی معیشت کی ترقی پر توجہ دینے کامتمنی اورپاکستان کے ساتھ کشمیر میں کنٹرول لائن پر متعدد واقعات کے بعد پائی جانے والی موجودہ کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق ان بھارتی اہلکاروں کا کہناتھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو محدود کرنا چاہتاہے۔اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پراعلیٰ بھارتی شخصیات نے کہاکہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی ان کوششوں میں بھی عملی طور پر شامل ہیں جن کے تحت مودی پاکستان سے متعلق ایک نئی اورزیادہ ٹھوس حکمت عملی کے خواہش مند ہیں۔

ایک بھارتی حکومتی اہلکار نے کہا کہ نئی دہلی اس وقت بھی اپنے ہاں زیادہ تیزرفتار اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور پاکستان کے ساتھ کوئی ایسا تصادم نہیں چاہتا جو اس کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ بنے۔اس حکومتی اہلکار نے کہاکہ ہم اپنے لیے جامع قومی طاقت کو ترقی دینا چاہتے ہیں، اقتصادی اور عسکری سے لے کرسفارتی طاقت تک ہمیں وقت درکار ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں