ممبئی فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم کی نمائش کیخلاف مقدمہ

فیسٹیول میں ’’جاگو ہوا سویرا‘‘کی اسکریننگ ہوئی توہال کے باہر احتجاج کرینگے ،پرتھوی ماسک


Showbiz Desk October 17, 2016
فیسٹیول میں ’’جاگو ہوا سویرا‘‘کی اسکریننگ ہوئی توہال کے باہر احتجاج کرینگے ،پرتھوی ماسک ۔ فوٹو : فائل

ممبئی فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم جاگو ہوا سویرا کی اسکریننگ پر پولیس کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا بھارتی میڈیا کے مطابق امبولی پولیس اسٹیشن میں ممبئی فلم فیسٹیول کے آرگنائزرز کیخلاف پاکستانی فلم جاگو ہوا سویرا کی اسکریننگ پرشکایت درج کروائی گئی ہے۔

1959 میں بنائی جانیوالی فلم ''جاگو ہوا سویرا'' کی ہدایات پاکستانی ہدایتکار اے جے کاردار نے دی تھیں جب کہ اس کا اسکرین پلے فیض احمد فیض نے تحریر کیا تھا ۔ فیسٹیول میں54 ممالک کی 180 فلمیں پیش کی جارہی ہیں ۔ پاکستانی فلم کی نمائش کیخلاف مقدمہ درج کرانیوالے پرتھوی ماسک جو سماجی تنظیم سنگھرش فاؤنڈیشن کے صدر ہیں نے کہا ہے کہ ہم نے ممبئی فلم فیسٹیول کے خلاف شکایت درج کرائی ہے ۔

جس نے پاکستانی فلم کی نمائش کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ اگر فیسٹیول میں پاکستانی فلم کی اسکریننگ کی گئی تو انفینٹی مال جہاں یہ فیسٹیول ہورہاہے کے باہر احتجاج کریں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں