عالمی شہرت یافتہ بھارتی ستار نواز پنڈت روی شنکر چل بسے

ان کی موت سے کلاسیکل موسیقی کی دنیاایک بڑے فنکار سے محروم ہوگئی۔


Express Desk December 13, 2012
ان کی موت سے کلاسیکل موسیقی کی دنیاایک بڑے فنکار سے محروم ہوگئی۔. فوٹو: فائل

مشہور ستارنوازپنڈت روی شنکرمختصرعلالت کے بعدامریکی ریاست کیلیفورنیامیں چل بسے۔

انکی عمر92برس تھی اوروہ گزشتہ کچھ دنوں سے پھیپھڑوں میں انفیکشن سے متاثرتھے۔7 اپریل 1920 کوبھارتی شہر وارانسی (بنارس)کے ایک بنگالی خاندان میں جنم لینے والے روی شنکر ابتدائی طور پراپنے بھائی کے طائفے میں بطوررقاص شامل ہوئے،18برس کی عمرمیں رقص ترک کرکے ستار بجاناشروع کیااورعالمی شہرت حاصل کی،انھوں نے بھارتی موسیقی کومغرب میں مقبول بنانے میںاہم کردار ادا کیا۔

رچرڈ ایٹنبروکی مشہورفلم''گاندھی''سمیت کئی مشہورفلموںکی موسیقی ترتیب دی،بھارتی حکومت نے انہیں اعلیٰ ترین شہری اعزازبھارت رتن سے بھی نوازا۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ان کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پنڈٹ روی شنکر جیسے فنکارتاریخ میں بہت کم پیدا ہوتے ہیں،وہ کلاسیکل موسیقی کی دنیاکاایک بڑا نام تھے،ان کی موت سے کلاسیکل موسیقی کی دنیاایک بڑے فنکار سے محروم ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں