بھارتی سپریم کورٹ نے ڈاکٹر خلیل چشتی کو 20سال بعد بری کردیا

ڈاکٹرخلیل چشتی کو1992میں اجمیرمیں ایک رشتے دارکے قتل کے الزام میں گرفتارکرلیاگیاتھا۔


Sana News December 13, 2012
ڈاکٹرخلیل چشتی کو1992میں اجمیرمیں ایک رشتے دارکے قتل کے الزام میں گرفتارکرلیاگیاتھا۔. فوٹو: فائل

بھارتی سپریم کورٹ نے پاکستانی ڈاکٹرخلیل چشتی کوقتل کے مقدمے سے بری کردیاہے۔

ڈاکٹرخلیل چشتی کوچندماہ پہلے ضمانت پررہاکرکے مشروط طورپرپاکستان آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق قتل کے مقدمے میں سزائے موت کیخلاف ڈاکٹرخلیل چشتی کی اپیل پرسماعت بدھ کو بھارتی سپریم کورٹ میں ہوئی،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعدڈاکٹرخلیل کوباعزت بری کرنے کا حکم دیدیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹرخلیل چشتی کو1992میں اجمیرمیں ایک رشتے دارکے قتل کے الزام میں گرفتارکرلیاگیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں