شکاگو خود کش بمبار بننے کے شک میں 10 سال قید کی سزا

مرسی کو 2010میں القاعدہ اور الشباب کا خود کش بمبار بننے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا.


Sana News December 13, 2012
10سال سزاکے بعد20سال تک مرسی کے قول و عمل اور حرکات و سکنات پر نظر رکھی جائیگی. فوٹو : فائل

شکاگو کی ایک عدالت نے ایک شخص کو خود کش بمبار بننے کے شک میں 10 سال کی سزائے قید سنا دی گئی۔

جس وقت ایک دہشت گرد گروپ کو مادی حمایت اور وسائل بہم پہنچانے کی کوشش میں جج سزا سنا رہا تھا تو پشت پر بندھے ہاتھ اور نارنجی رنگ کے جیل کے لباس میں ملبوس 29سالہ شاکر مرسی بہت پرسکون نظر آرہا تھا۔مرسی کو 2010میں القاعدہ اور ایک دوسرے دہشت گرد گروپ الشباب کا خود کش بمبار بننے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مرسی پر الزام تھا کہ اس نے ایف بی آئی کے ایک معتمد مخبر کو اپنا پورا منصوبہ گوش گذار کیا تھا۔

5

جس وقت مرسی کو سزا سنائی گئی تو اس کے گھر یا کنبے کا کوئی شخص عدالت میں موجود نہیں تھا ۔ اس کے خلاف مقدمہ کی سماعت میں عدالت میں حاضر ہوتی رہنے والی مرسی کی ماں کا حال ہی میں انتقال ہو چکا ہے۔ 10سال کی سزا بھگت کر رہائی پانے کے بعد20سال تک اس کے قول و عمل اور حرکات و سکنات پر نظر رکھی جائے گی۔ اس کی انٹرنیٹ تک بھی رسائی بند کر دی جائے گی۔ مرسی کی البامہ کی پیدائش ہے لیکن اس کے کنبہ کے شام سے گہرا تعلق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں