بھارتی شہریوں نے فوج کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا

حملہ آور سرحد پار سے آرہے ہیں تو 8 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کس کام کیلیے ہے


Online October 19, 2016
وزیر دفاع اور آرمی چیف کے نام خط لکھ کر اپنی فوج کی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: مودی سرکار کاپاکستان مخالف پروپیگنڈا بیکار ہوگیا پے اور سیاستدانوں کے بعد اب بھارتی عوام بھی اپنی فوج کی کارکردگی پر سوالات ہورہے ہیں۔

ایک بھارتی شہری نے وزیر دفاع اور آرمی چیف کے نام خط لکھ کر اپنی فوج کی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ونت کچیریا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی پولیس حالات پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں تعینات لاکھوں فوجی بھی حملہ آوروں کو روکنے میں ناکام ہیں۔

ونت کچیریا نے مودی سرکار کے سرحدپار مداخلت کے الزامات کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ گر حملہ آور سرحدپار سے آرہے ہیں تو آٹھ لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کس لیے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں