’’ایکٹر ان لا‘‘میں قائد اعظم کے متعلق تاریخی حقائق مسخ کیے گئے

قائد اعظم کے پارسی خاتون سے شادی کرنے کے ڈائیلاگ کا سنسربورڈ نے نوٹس لے لیا


Online October 20, 2016
فلم کے ایک سین میں جب فہد مصطفی سوال کرتا ہے کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی تو مہوش حیات جواب دیتی ہے کہ میں پارسی ہوں۔ فوٹو؛ فائل

اداکارہ مہوش حیات اور فہد مصطفی کی فلم ایکٹر' ان لا'' میں قائد اعظم محمد علی جناح کے بارے میں تاریخی حقائق کو مسخ کر دیا گیا جس پر سنسر بورڈ نے سنجیدگی سے نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم میں اداکارہ مہوش حیات ایک پارسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں فلم کے ایک سین میں جب فہد مصطفی سوال کرتا ہے کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی تو مہوش حیات جواب دیتی ہے کہ میں پارسی ہوں جس پر ہیرو کہتا ہے قائد اعظم نے بھی تو ایک پارسی لڑکی سے شادی کی تھی۔

واضح رہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے 1918میں ایک پارسی لڑکی رتن بائی سے شادی کی تھی جنہوں نے شادی سے پہلے ہی اسلام قبول کر لیا تھا اور ان کا نام مریم جناح رکھا گیا تھا اس حقیقت کے باوجود فلم میں تاثر دیا گیا ہے قائد اعظم نے ایک پارسی خاتون سے شادی کی تھی جس سے نہ صرف فلمی حلقوں میں بھونچال مچ گیا بلکہ سنسر بورڈ نے بھی معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں