آصف زرداری اور نواز شریف نا کام حکمران ہیںپرویز مشرف

عوام نے مجھے مینڈیٹ دیا تو میں پہلے سے بہتر انداز میں ان کی خدمت کروں گا


Sana News December 14, 2012
عمران محض کرکٹر ہیں اچھی حکمرانی کیلیے انہیں سبق دینا چاہتا ہوں،نجی ٹی وی کو انٹرویو فوٹو : فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف دونوں نا کام حکمران ہیں۔

حکومت کرنا ان کے بس کی بات نہیں، اسٹیٹس کو توڑ کر نئی جماعت سامنے لائے بغیر ملک خوشحال نہیں ہو سکتا۔ ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میرے دور کو عوام یاد کرتے ہیں، اگر عوام نے مجھے مینڈیٹ دیا تو میں پہلے سے بہتر انداز میں ان کی خدمت کروں گا۔ عمران خان سے اتحاد کی بات میں نے اپنے لیے نہیں پاکستان کے لیے کی تھی ، وہ محض کرکٹر ہیں میں اچھی حکمرانی کے لیے انہیں سبق دینا چاہتا ہوں۔

17

پاکستانی عوام میرے دور کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ وہ جانتے ہیں میں نے انھیں خوشحالی دی، ان کی غربت میں کمی کی انھیں نوکریاں دلوائیں ، انھیں صحت و تعلیم کی بہتر سہولتیں دیں ، قیمتوں پر کنٹرول رکھا ، ڈالر کو 60 روپے پر رکھا، ملکی معیشت کو مستحکم رکھا، ملک میں صنعتیں لگائیں، ملک کو ٹیلی کمیونیکیشن دی ، ڈیم دیے، مواصلاتی نظام دیا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں