اے پی سیوزیراعظم سیاسی قائدین سے خودرابطہ کرینگے

حکومت نے ایجنڈے کی تیاری شروع کردی،توانائی بحران کانفرنس میںسرفہرست ہوگا


Malik Manzoor Ahmed July 25, 2012
حکومت نے ایجنڈے کی تیاری شروع کردی،توانائی بحران کانفرنس میںسرفہرست ہوگا۔ فائل فوٹو

صدرزرداری کی ایڈوائس پروزیراعظم راجا پرویزاشرف ملکی چیلنجزسے نمٹنے کے لیے کل جماعتی کانفرنس بلانے کے لیے پیپلزپارٹی کے سینئرقائدین اورکابینہ کے سینئرارکان پرمشتمل جلدکمیٹی تشکیل دینگے،کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے رابطہ کرکے کانفرنس کے انعقاد کے لیے جملہ انتظامات کوحتمی شکل دیگی۔

ذمے دارحکومتی ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نے کانفرنس میںتمام سیاسی جماعتوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے خودپارٹیوں کے سربراہان سے آئندہ ایک دوروزمیںرابطہ کرنے کافیصلہ کیاہے،وزیراعظم سب سے پہلے نوازشریف سے رابطہ کریں گے،(ن) لیگ کے انتہائی اہم رہنما نے''ایکسپریس'' کوبتایاکہ ن لیگ کے تحفظات بدستورموجودہیںاس سے پہلے بہت ساری کانفرنس ہوچکی ہیںمگر کسی کل جماعتی کے مشترکہ اعلامیے اورمشترکہ قراردادوں پرعملدرآمد نہیںکیاگیا ،(ن) لیگ کی قیادت پہلے حکومتی فیصلوں پرعملدرآمدچاہتی ہے پھرکانفرنس میںشرکت کرنے یانہ کرنے کا فیصلہ کیاجائے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ حکومت نے مجوزہ کل جماعتی کانفرنس کے ایجنڈے کی تیاری کاکام شروع کردیاہے،توانائی بحران کانفرنس میںسرفہرست ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں