بینظیر اور نواز حکومتیں برطرف کرنے والے سابق صدر غلام اسحاق کی آج 10 ویں برسی

غلام اسحاق خان نے ایک سول اہلکار سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا، ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے منصب صدارت پر فائز ہو گئے


آن لائن October 27, 2016
سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے فضائی حادثے میں انتقال کے بعد انھوں نے منصب صدارت سنبھالا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق صدر غلام اسحاق خان کو اس جہاں سے کوچ کیے10برس بیت گئے، ان کی 10ویں برسی آج (جمعرات کو) منائی جائے گی۔

20 جنوری 1915ء کو شہر بنوں میں پیدا ہونیوالے غلام اسحاق خان نے1955ء سے لیکر 1993ء تک قریباً نصف صدی اقتدار کی غلام گردشوں میں گزاری، انھوں نے ایک سول اہلکار سے اپنی عملی زندگی کا اغاز کیا اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے منصب صدارت پر فائز ہو گئے، وہ بنیادی طور پر ایک بیورو کریٹ تھے۔

غلام اسحاق خان سیکریٹری اطلاعات، چیئرمین واپڈا، سیکریٹری خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری دفاع، وزیر خزانہ اور چیئرمین سینیٹ بھی رہے۔ سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے فضائی حادثے میں انتقال کے بعد انھوں نے منصب صدارت سنبھالا۔

غلام اسحاق خان نے بطور صدر 58 ٹوبی کا استعمال کرتے ہوئے اگست 1990ء میں بینظیر بھٹو اور اپریل 1993ء میں نواز شریف کی حکومتوں کو بر طرف کیا تھا، جس کے بعد انکی حیثیت متنازع ہو گئی اور اسی وجہ سے سیاسی ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا، آخر کار انیں منصب صدارت چھوڑنا پڑا۔وہ 27اکتوبر 2006ء خاموشی کیساتھ اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں