گروپ آرگنائزرکوکوٹا نہ ملنے سے حج آپریشن میںتاخیرکاخدشہ

100 آرگنائزرکاکو ٹا معطل ہونے پرنئی کمپنیوں پروزارت مذ ہبی امورمخمصے کاشکار


Jahangir Minhas July 25, 2012
100 آرگنائزرکاکو ٹا معطل ہونے پرنئی کمپنیوں پروزارت مذ ہبی امورمخمصے کاشکار۔ فوٹو ای ایف پی

وزرات مذہبی امور رواںسال سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کے جاری کردہ احکامات کے بعدپرائیویٹ حج اسکیم کے تحت گروپ آرگنائزر کوحج کوٹاکی الا ٹمنٹ کے بارے میںتاحال مخمصے کا شکار ہے۔وزارت کے ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج گروپ آرگنائزر کو حاجیوں کی بکنگ کے فارم جاری کردیے گئے جبکہ ابھی تک حاجی کیمپوں میں ان حج درخواست فارموں کی واپسی نہیںکی گئی۔

دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق وزارت کو100 سے زائد ٹیکس نادہندہ حج گروپ آرگنائزر کے حج کوٹا کی معطلی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جن کی جگہ نئی حج کمپنیوں کوانرول کر کے حج کوٹادیاجائے گا،ذرائع نے بتایاکہ وزارت مذہبی امور کے حکام رواںسال پرانی کمپنیوںکوہی حج کوٹافراہم کرنے کے حق میں ہیں،اس سا رے معاملے کے باعث حج آپریشن مقرہ وقت پر شروع کیے جانے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ حج گروپ آرگنائرزکورٹ میں اپنا کیس پش کیے ہوئے ہیں اور سارا زورگروپ آرگنائزر کے حج کوٹا پر دیاجا رہا ہے جبکہ عازمین حج کے مسائل کی کسی کوکوئی فکرنہیںاورنہ ہی حج آپریشن کو بروقت مکمل کرنے کے بارے میں ہوم ورک کیا جا رہا ہے۔ سیکریٹری مذہبی امور چوہدری اعظم سماکا موقف ہے کہ وزارت کے پاس کوئی حج کوٹا نہیں اور نہ ہی رواں سال کسی نئی کمپنی کو حج کوٹا فراہم کیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں