ٹرینوں کی آمد میں تاخیرذمے داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

قائمہ کمیٹی نے ریلویزکے اثاثوں، واگزار، زمینوں اور انکے استعمال کی رپورٹ طلب کر لی


Sana News July 25, 2012
قائمہ کمیٹی نے ریلویزکے اثاثوں، واگزار، زمینوں اور انکے استعمال کی رپورٹ طلب کر لی. فوٹو پی پی آئی

ISLAMABAD: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ریلویز کے چیئرمین سینیٹرمولاناعبدالٰغفورحیدری نے ٹرینوں کی آمدورفت میںکئی کئی گھنٹوں کی تاخیر کانوٹس لے لیا، وزارت ریلویزکے سیکریٹری کو ذمے داران کیخلاف انضباطی کاروائی کی ہدایت کر دی،چیئرمین قائمہ کمیٹی نے حال ہی میںجعفروفرید ایکسپریس کے انجن فیل ہونیکانوٹس لیا، سیکریٹری ریلوے سے جواب طلب کرتے ہوئے ذمے داران کے تعین اور ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

اس ضمن میںمنگل کوسیکرٹری ریلویزکوخط بھجوایا گیا ہے۔کمیٹی کے چیئرمین نے سیکریٹری ریلوے کوآگاہ کیا گیاہے کہ قائمہ کمیٹی کے اراکین ٹرینوں کی آمدورفت، ریلوے اسٹیشنوں پردی جانیوالی سہولیات کے جائزہ کیلیے خودٹرینوںمیںسفر کرینگے کمیٹی کے ارکان ریلویز ورکشاپس کا بھی اچانک دورے کرینگے،سیکرٹری ریلوے سے ریلویز کے اثاثوں، واگزار جائیدادوں اور ان کے استعمال کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے سیکریٹری کو نئی متوقع خریدداروں کے بارے آگاہ کرنیکی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔